ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تہران میں ترک ہوائی جہاز کی آمد پر خطرے کے سائرن بج اٹھے

تہران میں ترک ہوائی جہاز کی آمد پر خطرے کے سائرن بج اٹھے

Sat, 30 Jan 2021 18:08:44  SO Admin   S.O. News Service

تہران، 30/جنوری (آئی این ایس انڈیا)ایران میں گذشتہ روز ترکی کے ایک مسافر بردار جہاز کی لینڈنگ کے دوران حیران کن طور پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب استنبول سے آذر بائیجان جانے والا ایک مسافر جہاز موسم کی خرابی کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا اور اسے مجبورا مغربی تہران میں خمینی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تہران کے ایک سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ ترک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران غلطی سے سائونڈ سسٹم نے خطرے کے سائرن بجا دیے۔ یہ ایک تکنیکی غلطی تھی جو خود کار سسٹم میں پیدا ہوئی تاہم اس کا سبب ترک ہوائی جہاز تھا۔

' سی این این' فارسی کے مطابق ترکی کا ہوائی جہاز اپنے راستے سے ہٹ کر نو فلائی زون میں داخل ہوگیا جس پر آدھے گھنٹے تک خطرے کے سائرن بجتے رہے۔

ٹویٹر پر چلنے والے'اور ورا انٹل' کے مطابق خطرے کے سائرن بجنے کی اصل وجہ ترکی کا ایک مسافر جہاز تھا۔ خود کار سسٹم نے اسے ایک بیلسٹک میزائل سمجھ کر انتباہی سائرن بجائے۔

ادھر سائرن بجنے کے واقعے کے بعد کئی گھنٹوں‌تک بجلی بند رہی۔ تہران کے گورنر کے معاون برائے سیکیورٹی امور حمد رضا غودرزی نے بتایا کہ مغربی تہران میں خطرے کے سائرن بجنے کی وجہ شہرک آزمائش کالونی میں واقعے سسٹم میں فنی خرابی تھی۔


Share: